صوابی ( نمائندہ جنگ ) ضلع صوابی کے پولیس شہداء کے ورثاء میں ڈی پی او صوابی صہیب اشرف نے خود ان کے گھروں پر جا کر عید پیکیج تقسیم کیا اس موقع پر فوکل پرسن شہداء پولیس وارثان اے ایس آئی شاہد خان بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی زندگیاں نچھاور کیں انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، شہداء پولیس کی قربانیوں کی وجہ سے ضلع ہٰذہ میں امن و امان قائم ہے ہم ان کی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں شہید کبھی مرتا نہیں بلکہ امر ہوجاتا ہے ڈی پی او صوابی اور شہداء فوکل پرسن شاہد خان خود شہداء پولیس کے اہل خانہ کے پاس جاکر ان کے وارثان میں عید پیکج تقسیم کیا ، ساتھ ہی ہر سرکل کے ڈی ایس پی بمع تھانہ ایس ایچ او شہداء پولیس کے اہل خانہ کے پاس جاکر ان کی خوب تسلی کی انہوں نے ان کے ساتھ وقت گزار کر شہداء پولیس کے بچوں اور والدین /وارثان سے دشواری ، تکلیف اور پریشانی کے بارے میں پوچھ کر بعض نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ڈی پی او صوابی نے فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی پی او صوابی نے اپنے ہاتھوں سے ہر شہید پولیس آفیسر کے وارثان کو عید پیکج دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ پولیس ان کے ہر دم مدد اور ساتھ دے گی ،اس موقع پر شہداء کے وارثان نے کہا کہ ہمارے شہداء کی بدولت پولیس اہلکار ہر جگہ ہمارے ساتھ عزت سے پیش آ کر ہماری ہر طرح مدد اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے صوابی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا کہ خوشی اور اہم موقعوں پر پولیس فورس نے شہداء کے ورثاء کو کبھی تنہا نہیں چھوڑااس طرح خراج تحسین پیش کرنے پر شہداء کے گھر والوں کے حوصلے اوربھی بلند ہوں گے۔