سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر میرا نام آف شور کمپنی میں ہو تو آپ ثابت کردیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں جواب دے کرآگیا ہوںاور پارٹی اور جیالوں کو خوش ہوناچاہیے کہ ان کا سر فخر سے بلند ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی روز نعرے لگاتی ہے کہ میچ وہ جیت رہی ہے لیکن جس نے پچ تیار کی اس کا نام رحمان ملک ہے،ان کے پاس ایک خط تھا ، میں 2خط اور دے آیا ہوں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ میں اس جے آئی ٹی پر اپنا پورا اعتماد ظاہر کرتاہوں،مجھے نہیں لگتا کہ جے آئی ٹی کے اراکین متعصب ہوں گے یا کسی کے ساتھ ناانصافی کریں گے۔
اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ دستاویزات سے بھرے بریف کیسوں کے ساتھ پاناما جے آئی ٹی میں پیش ہوئے، پیشی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں رحمان ملک نے کہا کہ وہ بطور ایڈیشنل ڈائرکٹر ایف آئی اے اپنی تمام تفتیشی رپورٹ کی تصدیق کریں گے ۔