• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک اہلکار کی ہلاکت کا ذمہ لیتا ہوں،عبدالمجید اچکزئی

Abdul Majeed Achakzai Responsible For The Death Of A Traffic Official

رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کے جاں بحق ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ جب وہ ذمہ داری خود قبول کر رہے ہیں تو مقدمہ نامعلوم شخص کے خلاف کیوں دائر کیا گیا اور کیا غریب اہلکار کے ورثاء ایک بااثر سیاست دان کے خلاف مقدمہ چلا سکیں گے؟

عبدالمجید اچکزئی نے اس سوال کا بھی واضح جواب نہیں دیا کہ گاڑی کون چلا رہا تھا اور اس کے ہوش و ہواس کو کیا ہوا تھا کہ خالی سڑک کے درمیان میں کھڑا اہلکار اسے نظر ہی نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی خالی سڑک پر پولیس اہلکار کو کچل کر فرار ہوگئی تھی، پولیس نے تفتیش کے بجائے معاملہ دبادیا اور پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف کاٹ دیا۔

تازہ ترین