• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدہ کی طبیعت خراب، جنوبی افریقی کرکٹ کوچ وطن لوٹ گئے

لندن (جنگ نیوز) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کوچ رسل ڈومنگو والدہ کی طبیعت تشویشناک ہونے کے باعث انگلینڈ سے واپس وطن لوٹ گئے۔ ڈومنگو کی والدہ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پروٹیز ٹیم انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ ڈومنگو کا معاہدہ دورہ انگلینڈ ختم ہونے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گا۔ وہ 2013 سے ٹیم کی کوچنگ کر رہے ہیں اور تین بار ان کے معاہدے میں توسیع کی گئی۔

تازہ ترین