• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ کورنگی کا بجٹ برائے مالی سال 2017-18پیش کر دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مالی سال 2017-18کے لئے بلدیہ کورنگی کا 4ارب 35کروڑ96لاکھ46ہزارروپے کا بجٹ پیش کردیا ہے جس میں 1لاکھ 97ہزار971روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہےپاکستان کے چیمپئن کپتان سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کا قیام بھی عمل لایا جا رہا ہے اس موقع پر وائس چیئرمین سید احمر علی ،میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو ،ڈائریکٹر کونسل ارشاد احمد ،اکائونٹ آفیسر نادر علی،بجٹ آفیسر ابصار احمد،اراکین کونسل ،افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین سید نیئر ر ضا نے اس موقع پربجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ بجٹ میں آمدنی کا جوتخمینہ لگا یا گیا وہ کچھ اس طرح سے ہے ۔OZTسے آمدنی 1ارب 78کروڑ55لاکھ50ہزار روپےاوپننگ بیلنس(جاری آمدنی)20کروڑ روپے،ایف ڈی فنڈ رلیز(ڈیوولو ڈیپارٹمنٹ) 97کروڑ16لاکھ83ہزار روپے پراپرٹی ٹیکس 20کروڑ روپےبٹرمنٹ ٹیکس 11کروڑ روپےOZT بقایاجات 18کروڑ85لاکھ روپےایف ڈی فنڈ بقایاجات(ڈیوولو ڈیپارٹمنٹ) 23کروڑ 40لاکھ روپےپراپرٹی ٹیکس بقایاجات12 کروڑ 35لاکھ روپےایم آر ڈیپارٹمنٹ 34کروڑ 92لاکھ51ہزار روپےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ 13لاکھ 50ہزار روپےایڈورٹائز منٹ /ٹیکس ڈیپارٹمنٹ 3کروڑ 70لاکھ روپے۔اس طرح بلدیہ کورنگی میں مالی سال 2017-18کی آمدنی کا تخمینہ لگایاگیا ہے۔

تازہ ترین