• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی محاذ آزادی ، عام لوگ اتحاد میں ضم ،جولائی ملکی سیاست کیلئے اہم ہے، وجیہہ الدین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عام لوگ اتحاد پارٹی کے قائم مقام چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ آئندہ ماہ دے سکتی ہے، جولائی کا مہینہ ملکی سیاسی حالات کے لئے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سابق قومی محاذ آزادی کے کارکن اور معراج محمد خان کے دیرینہ ساتھی اظہر جمیل نے اپنے ساتھیوں ولی محمد نوشاد، رئیس اقبال، اقبال قاسمی، رشید میمن، اعجاز عثمانی، انوار زیدی، عیسیٰ بلوچ، اسحاق بلوچ، محمد ضیائ، انور عباس ایڈووکیٹ، احمد بھائی، محمد جلیل اور دیگر کے ہمراہ عام لوگ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا  اور قومی محاذ آزادی کو عام لوگ اتحاد میں ضم  کرنےاورجسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے عام لوگ اتحاد پارٹی کی قومی نظریاتی کونسل کی منظوری سے اظہر جمیل کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنانے کا اعلان کیا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہماری جماعت بھرپور حصہ لے گی۔

تازہ ترین