کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے ضلعی بیان میں کہاگیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اور عید کے موقع پر ژوب کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور محکمہ بلدیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی حکمت عملی بُری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ژوب کے عوام پانی کے حصول کیلئے دربدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر کی عدم توجہی کے باعث پی ایچ ای اور بلدیہ کے عوام اپنی افادیت کھو چکے ہیں اس سلسلے میں کئی بار پی ایچ ای اور بلدیہ کے حکام سے رابطہ کیا وہ بجائے شکایت سننے کے موبائل فون بند کردیتے ہیں انہوں نے کمشنر ژوب ڈویژن ڈپٹی کمشنر محمد عظیم کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ بلدیہ اور محکمہ پی ایچ ای کے ناروا رویئے کا نوٹس لیکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔