• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30جون تک بے نامی اکائونٹ املاک ظاہرکرنے کاآخری موقع دینے کافیصلہ

اسلام آباد(حنیف خالد)نئے مالی سال کے آغازپربے نامی ٹرانزکشن ایکٹ2016پوری قوت کے ساتھ نافذ ہوگا30جون 2017تک ملک بھرکے بنکوں میں بے نامی اکائونٹ رکھنے والے اوربے نامی جائیداد کے مالکان نے اپنے یہ اکائونٹ اوراملاک انکم ٹیکس ریٹرن کے ویلتھ اسٹیمنٹ میں نہ دکھائے تو جولائی2017سے ان کے بنک اکائونٹ کی ضبطگی شروع ہوجائے گی ان کی بے نامی پراپرٹی قرق کرلی جائے گی بے نامی اکائونٹ اوراملاک رکھنے والے گرفتار ہونگے ان کابنکوں میں بے نامی اکائونٹ میں موجود کیش اور بے نامی جائیداد بے نامی گاڑیاں ضبط کرکے نہ صرف قانون کے مطابق نیلام کر دی جائیں گی بلکہ متعلقہ شخص کو 15سال تک کی قید کی سزا بھی ملے گی ایف بی آر کو بے نامی ٹرانزکشن پروہیبیشن ایکٹ - 2016 (BENAMI TRANSACTION PROHIBITION ACT 2016)کوانفورس کرنے کے اختیارات ملے ہیں ایف بی آرنے محسوس کیاہے کہ جن سیکٹرکے ساتھ ایف بی آرنے ٹیکس کی فکسڈ رجیم FIXED REGINEکی ہے اوران کوٹیکس میں مراعات دی ہیں۔پاکستان میں ان کا بے دریغ استعمال شروع ہوگیاہے جس کا خاتمہ جولائی سے کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین