• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جیو کھیلو پاکستان‘‘ نمبر بتائو گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گھر لے جائو، باکس کھلواکر خاتون 2 بائیک ، نوجوان گاڑی کا مالک

کراچی (محمد ناصر)پاکستان کے سب سے بڑے گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان“ کا کامیاب سفر اپنی آب و تاب سے جاری ہے۔شعیب اختر اور وسیم اکرم کا انداز گفتگو اور مزیدار چٹکلے بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر پاکستانی اس گیم شو کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ ”جیو کھیلو پاکستان“ کے انتہائی آسان گیموں میں صرف مطلوبہ باکس یا نمبر بتا کر ناظرین اب تک لاکھوں روپے کے ڈھیروں انعامات اپنے ساتھ لے جاچکے ہیں۔ ”کھل کر کھیلو“ کیلئے 4 فیملیز کو بذریعہ قرعہ اندازی منتخب کیا گیا۔ جنہوں نے مطلوبہ باکس کھلواکر پانچ موٹر بائیک، دبئی کا ریٹرن ٹکٹ، جیولری سیٹ اور ڈبل بیڈ میٹریس جیتا۔ واضح رہے اِس گیم میں صرف ایک ہی خاتون نے دو بار نمبر بتا کر باکس کھلوائے اور دو موٹر بائیک اپنے نام کیں ۔ حاضرین بھی گیم کا حصہ بنے جنہوں نے اپنے مطلوبہ نمبر بتا کر اسپلٹ اے سی، دو موٹر بائیک جیت لیں جبکہ ایک شخص قیمتی گاڑی کا مالک بن گیا۔ جبکہ دوسری خوش نصیب فیملی بیٹھے بٹھائے تحائف کےساتھ بچے کی سائیکل، 502پرفیوم، قیمتی پین، ایل ای ڈی ٹی وی ، اسمارٹ فون، ترکی کا ریٹرن ٹکٹ ، بائیک اور کار جیت گئی۔ جمعہ کو مجموعی طور پرشائقین دو قیمتی گاڑیاں، 16موٹر سائیکلیں، کئی تولے سونا، لاکھوں روپے کی عیدی اور بیش قیمت انعامات اپنے ساتھ لے گئے۔ وہیل چیئر پر موجود ایک خاتون کو دیکھتے ہی شعیب اختر نے محرم کے ساتھ عمرے کے دو ٹکٹ دیئے۔ گھر بیٹھے انعامات جیتنے کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔تفصیلات کے مطابق سب سے پہلے وسیم اکرم اور شعیب اختر شائقین کے درمیان پہنچے اور بغیر سوال و جواب کے اُنہیں ڈھیروں انعامات دیکر تازہ دَم کردیا۔ تین لوگوں کے درمیان گول گول چکر لگانے کا مقابلہ ہوا۔ تینوں شرکاءنے 8-8 چکر لگائے اور یہ مقابلہ برابر ہوگیا۔ پھر اِن تینوں شرکاءسے ڈانس کرایا گیا، تالیوں کی گونج میں عوام نے بہترین ڈانس کرنے پر ایک شخص کو فاتح قرار دیا جنہیں موٹر بائیک انعام میں دی گئی۔ ”ایک چانس کا سوال“ کیلئے شرکاءنے ایک ہی چانس میں اپنی بال کو مطلوبہ باکس میں ڈالنا تھا۔ ایک لڑکے اور چھوٹی بچی نے یہ مقابلہ جیت کر دو موٹر بائیک جیت لیں۔ پانچ معصوم بچوں کو شائقین میں سے منتخب کرکے جدید سائیکلیں دی گئیں۔ ”پہیہ گھماؤ قسمت آزماؤ“ میں شرکاءنے پہیہ گھما کر بچے کی سائیکل، لان کا سوٹ، موبائل فون، دستی گھڑیاں اور ٹیبلیٹ جیتا۔ ”کھاؤ پیو جیو“ کیلئے تین خواتین کو بلایا گیا جنہیں آئسکریم کے تمام کپ کھا کر ختم کرنا تھے۔ یہ مقابلہ دو خواتین میں برابر رہا اور دونوں خواتین کو اسکوٹی بائیک دی گئی۔ ”جیو چھپر پھاڑکے“ میں حصہ لینے والوں نے پہیہ گھما کر بالترتیب 15 ہزار، 10 ہزار، 20 ہزار اور 20 ہزار کی عیدی جیتی۔ 22 تولے سونے اور قیمتی انعامات کا دلچسپ کھیل ”ایک اور ایک گیارہ“ کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی ایک خوش نصیب فیملی کا انتخاب ہوا۔ اس گیم میں باکس کھلوانے کے بعد بھی اس فیملی کا مطلوبہ 11نمبر نہ بن سکا لہٰذا یہ فیملی 22تولے کے گیم سے باہر ہوگئی۔ پھر 11تولہ سونا جیتنے کا مرحلہ آیا۔ دلچسپ کھیل کے بعد یہ فیملی ڈیل لینے پر راضی ہوگئی اور اس طرح ”دو تولے سونا، اسپلٹ اے سی ، واشنگ مشین اور ایک موٹر بائیک“ اپنے نام کرلی۔ شرکا کے ساتھ آنے والی بچی کو بھی سائیکل تحفے میں دی گئی۔ ”کھیلیں گے ہم جیتیں گے آپ“ میں بذریعہ قرعہ اندازی ایک اور خوش نصیب فیملی کا انتخاب ہوا جس نے بیٹھے بٹھائے۔ مختلف کمپنیوں کے تحائف، بچے کی سائیکل، 502 پرفیوم، قیمتی پین، ایل ای ڈی ٹی وی ، اسمارٹ فون، ترکی کا ریٹرن ٹکٹ ، موٹر بائیک اور ایک ایک قیمتی گاڑی جیت لی۔ بذریعہ فون ایک شخص نے مائیکرو ویو اوون جیتا۔

تازہ ترین