• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران (جنگ نیوز) ایران میں یوم القدس کے موقع پر متعدد ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان ریلیوں کے شرکاء نے ’اسرائیل مردہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ ’یوم القدس‘ کی مناسبت سے منعقدہ ان مظاہروں میں انتہا پسند گروہ داعش کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے ان ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ سن 1979ء میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے ہر سال رمضان کے آخری جمعے کو ’یوم قدس‘ منانے کی اپیل کی تھی۔ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا گیا تھا۔ تب سے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو ایران میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین