• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرپور اور دیگر بازاروں میں عیدالفطر پر خریداروں کا رش بڑھ گیا

نصرپور (نامہ نگار) نصرپور سمیت دیگر شہروں کے بازاروں میں عید قریب آتے ہی خریداروں کا رش بڑھ گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے اشیاء کے دام دگنے کردیئے مگر خریداری دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ مفت میں اشیاء مل رہی ہیں۔ ٹھیلے اور پتھار یدار بلند آواز میں  اشیاء کی فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب بازاروں میں منچلے، لٹیرے اور جیب کترے اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھا رہے ہیں۔ وہ چالاک اور ہوشیار لوگوں کو بھی نہیں بخشتے جبکہ دکانداروں اور خریداروں  کا تحفظ ضروری ہے۔ انتظامیہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے خریداروں  اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کریں۔ 

تازہ ترین