• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کوسفارش ، رشوت اور اقرباپروری سے پاک کیا ہے، سعد رفیق

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کوسفارش ، رشوت اور اقرباپروری سے پاک کیا ہے، بدقسمتی سے یہ محکمہ لاوارث رہا ہے اس کے سروس سٹرکچرکیلئے کوئی جامع پلان کبھی پیش نہیں کیاگیا۔ مختلف اوقات میں مختلف نوعیت کی بھرتیوں نے سکیل اپ گریڈیشن کے حوالے سے الجھنیں پیداکی ہیں جنہیں سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک بھر کے سٹیشن ماسٹروں کے مطالبات پر مذکرات کے لیے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔ سٹیشن ماسٹروں کی نمائندگی سمپارس یونین کے مرکزی چیئرمین راجہ محمدعرفان نے کی۔وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق نے اسٹیشن ماسٹروں کے مطالبات غورسے سنے۔ وزیر ریلوےنے کہا کہ مل بیٹھ کر مطالبات کے حل کے لیے راستہ نکالیں گے۔سروس سٹرکچرکے حوالے سے ریلوے کی کمیٹی ایک کمپنی کے ساتھ پہلے ہی کام کررہی ہے اورجلد سفارشات پیش کرے گی جس میں تمام ملازمین کے لیے مناسب سکیل اور لائن آف پروموشن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے بچوں کو بہترسہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم دینے کے لیے سکولوں کی حالت بہتر کررہے ہیں۔ ملازمین کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے جدید فلیٹ تعمیر کئےجارہے ہیں۔
تازہ ترین