• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشت نگری کے تاجروں کی ہوائی فائرنگ کیخلاف ریلی

پشاور(سٹی رپورٹر) ہشتنگری جی ٹی روڈ بازار کے صدر شاہد بلال چمکنی کی زیر قیادت ہوائی فائرنگ کیخلاف جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی گئی جس میں میرعالم خان ٗعرفان خان ٗسراج ٗگلفراز اور علی اکبر سمیت دیگر بازاروں کے درجنوں تاجروں نے شرکت کی ریلی میں تاجروں نے ہوائی فائرنگ کیخلاف نعرہ بازی کی ‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہد بلال چمکنی نے کہا کہ چاند رات پر ہوائی فائرنگ قبیح رسم ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے اپنی خوشی کیلئے دوسروں کی خوشی کو غم میں تبدیل نہ کریں کیونکہ ہوائی فائرنگ سے کسی کا خوشیوں بھرا گھر ایک لمحے میں ماتم کدابن جاتا ہے اور اب تک ہوائی فائرنگ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لہٰذا ایک اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔
تازہ ترین