• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں عیدالفطر کے حوالے سے تیاریاں شروع

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں عیدالفطر کے حوالے سے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ملازمین اور اسیران نے جیل کے اندرون بیرون حصہ کی خصوصی صفائی کا بندوبست کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اسیران اور ان سے ملاقات کرنے کیلئے آنے والے ملاقاتیوں کی حفاطت اور انہیں سہولیات مہیا کرنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کرنا شروع کر دیئے گئے ہیں۔ جیل کے اندر اور باہر سخت سیکورٹی کے انتظامات کر دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں جیل میں بند اسیران سے ملاقات کرنے والے ان کے پیاروں کی تعداد میں کئی گنااضافہ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین