• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور آئل ٹینکر سانحہ؛ عام آدمی کے لیے ہدایات

Oil Tanker Tragedy In Bahawalpur Directives For General Public

بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے تقریباً ڈیڑھ سو افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ آگ لگنے والے کسی بھی حادثے میں خصوصاً جہاں تیل اور پیٹرول موجود ہو ایک عام آدمی کو ان اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:

پیٹرول یا تیل انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے، فوراً آگ پکڑتا ہے۔

ایسی صورت میں انسانی جسم فوراً آگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

ایسی کسی بھی جگہ جہاں تیل بہہ رہا ہو وہاں سے خود بھی دور رہیں اور دوسروں خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو بھی وہاں سے ہٹائیں، ہجوم ہرگز نہ لگائیں۔

حادثے کی جگہ پر چکنائی کی وجہ سے پھسلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔

ایسی صورت میں لوگ ایک دوسرے پر گر سکتے ہیں۔

کسی بھی قسم کا مالی فائدہ انسانی جان سے اہم نہیں۔

تازہ ترین