• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن آسٹریلیا چلے گئے، اہم معاملات کیلئے واٹس ایپ پر دستیاب ہونگے

کراچی (سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) سیاسی جماعتیں بیرون ملک سے چلانے کا رواج پاکستان میں عام ہے کوئی پارٹی دبئی سے چلتی ہے تو کوئی برطانیہ اور کوئی کسی عرب ملک سے لیکن اب سندھ میں محکمہ تعلیم بھی بیرون ملک سے چلنے لگا ہے۔ سیکرٹری اسکول ایجوکیشن عبدالعزیز عقیلی جب سیکرٹری تعلیم بنے تھے تو آسٹریلیا میں تھے اور وہ اپنے عہدے کا چارج ایک ہفتے بعد لینے آئے اس دوران سندھ میں کوئی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نہیں تھا لیکن سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اب پھر آسٹریلیا چلے گئے ہیں جہاں وہ عید کی تعطیلات کے بعد وطن واپس آئیں گے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ان کی بیرون ملک روانگی کے بعد کسی کو قائم مقام سیکرٹری اسکولز ایجوکشن نہیں بنایا گیا ہے اور اب اسکول ایجوکیشن کے فیصلے آسٹریلیا سے ہوں گے اس سلسلے میں 20جون کو نکالے گئے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن چھ کام کے دنوں کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں اور وہ فوری اہم معاملات کے لئے واٹس ایپ پر دستیاب ہونگے اور ا ن کی عدم موجودگی میں نہ تو بڑے فیصلے ہوں گے اور نہ ہی احکامات جاری ہوں گے اور رسمی اجازت ان سے واٹس ایپ پر لی جائے گی۔تعلیم بچاو ایکشن کمیٹی کےرہنما انیس الرحمان  نے اس  صورتحال  کو افسوسناک قرا دیا ہے اور کہا ہے سندھ کا محکمہ تعلیم ریموٹ کنترول کے زریعے چلایا جارہا ہے  نہ ڈائریکٹر اسکولز سیکنڈری کراچی ہے نہ پرائمری، متعدد اہم اسامیاں خالی ہیں اب سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن بھی بیرون ملک چلے گئے  اور اپنے عہدے کا چارج بھی کسی کو نہیں دیا اورآسٹریلیا سے وہ وٹس اپ پر محکمہ تعلیم چلائیں گے جو مایوس کن امر ہے، حکام کو نوٹس لینا چاہیے۔ 

تازہ ترین