• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد جامعات میں مختلف شعبوں کے سربراہوں کی تقرری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ محمد زبیر نے جامعہ کراچی کی فیکلٹی فارمیسی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کوسینڈیکیٹ کا رکن مقرر کردیا ہے ۔اس سے پہلے ڈاکٹر خالد عراقی بطور ڈین سینڈیکیٹ کے رکن تھے ۔ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔ دریں اثناءگورنر نے پروفیسر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کی فیکلٹی آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔ ان کی تقرری تین برس کے لئے ہوگی ۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ نے فیکلٹی آف بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر شاہین شرافت کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سینڈیکیٹ میں ڈین کی کیٹیگری پر ممبر تعینات کردیا ہے ۔ ان کی تقرری ان کے ڈین کی معیاد 27یعنی جولائی 2019ءتک ہوگی۔گورنر نے پروفیسر ڈاکٹر امداد حسین ساہیتوکو شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی خیرپور کی فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا ڈین مقرر کیا ۔ ان کی تقرری تین برس کیلئے ہوگی ۔ گورنر نے پروفیسر قمرالدین بلوچ کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کی فیکلٹی آف سرجیکل اینڈ الائیڈ سائنسز کا ڈین مقرر کردیا ہے ۔ ان کی تقرری ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 12 مئی 2018 ءتک ہوگی ۔

تازہ ترین