• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کے شعبےمیں ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، چیئرمین بلدیہ ملیر

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) تعلیم کے شعبوں میں بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، نجی تعلیمی اداروں میں اے اور Oلیول معیارِ تعلیم اور سرکاری بلدیاتی اسکولوں میں رائج نظام تعلیم اور نجی و بلدیاتی اسکولوں میں سہولیات کا فرق طبقاتی تفریق اور متوسط طبقے کے طالب علموں میں احساس محرومی پیدا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے غازی دائود بروھی یونین کمیٹی نمبردس میںمختلف اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پروائس چیئرمین عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے اسکولوں میں ہونے والے کام کا بھی جائزہ لیا۔ واضع رہے کہ چیئرمین بلدیہ عالیہ ملیر کی جانب سے 2017 کوتعلیمی سال قرار دیتے ہوئے چیئرمین تعلیمی کمیٹی کی زیر نگرانی بلدیہ ملیر کی مختلف یونین کمیٹیوں میں بلدیاتی اسکولوں کی تعمیر و مرمت کے کام جاری ہیں ، جن میں سے کئی اسکولوں میں تعمیر و مرمت کے کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔ موقع پر موجود معززین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ملیر نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں کی حالت بہترین بنانے پر خصوصی توجہ ہے آئندہ مالی سال میں ہر یونین کمیٹی میں ایک اسکول کو ماڈل بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اسکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر کر کے دُہرے تعلیمی معیار کا خاتمہ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا بدقسمتی یہ ہے کہ پاکستان میں غریبوں کیلئے ایک اور امیروں کیلئے دوسرا نظام تعلیم ہےجس کی وجہ سے طبقاتی فرق بہت نمایاں ہو گیا۔

تازہ ترین