• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی،علامہ ناظر عباس

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے سانحات کی شدید مذمت کرتے ہیں ،چھ ماہ میں چار دھماکے پارا چنار میں ہوئے جس میں اب تک سا ڑھے تین سو افراد شہید اور ہزاروں سے زائد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور ریاست مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے ۔شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کی جانب سے عید کے اجتماعات میں علماء کرام سانحہ پارا چنار کے حوالے سے خطابات میں مذمت کریں گے اور بعد نماز عید احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔

تازہ ترین