• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس و رینجرز کا فلیگ مارچ

خیرپور(بیورو رپورٹ)خیرپو ر میں عید الفطر پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے۔ عید گاہوں مساجد و مدارس اور عید بازاروں میں پولیس کے خصوصی دستے تعینات، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ امن فلیگ مارچ تفصیلات کے مطابق خیرپو ر میں عید الفطر پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں عید بازاروں ،عید گاہوں ،مدارس اور مساجد کو مانیٹر کرنے کے لیے شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ شہر کے پنج گلہ چوک،چھتری چوک،فوجداری روڈ،خاکی شاہ پل ،ریلوے اسٹیشن اور دیگر علاقوں میں پولیس کے خصوصی دستے مقرر کر دیئے گئے ہیں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کر دی گئی ہیں جبکہ شہر کی صورتحال پر براہ راست نظر ڈالنے کے لیے ایس پی آفس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کرد یا گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے اتوار کے روز شہر کی سڑکوں پر مشترکہ طور پر امن فلیگ مارچ کیا۔

تازہ ترین