• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں، پروفیسر لیاقت

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ برانچ کا اجلاس زیر صدارت سید جاوید احمد شاہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں برانچ کے رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صورتحال وزیراعظم پاکستان کا دورہ برطانیہ، بھارت کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرنا۔ اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر پر کردار، برطانیہ کے لئے منتخب ہونے والے ممبران پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے نئی حکمت عملی اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے ملاقات کے لئے کشمیری جماعتوں کا مطالبہ اور دیگر اہم معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر ممتاز کشمیری رہنما پروفیسر لیاقت علی خان نے برانچ کے رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے دورمیان دو طرفہ مسئلہ نہیں ہے۔ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔ بھارت کے حکمران اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیری عوام کے حق خوداختیاری کو تسلیم کرتا ہے۔ ان قراردادوں کے تحت وہ اپنا موقف تبدیل نہیں کر سکتا۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یہ بھارت کی سفارتی و سیاسی دہشت گردی ہے۔ اب اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک اقوام متحدہ و سلامتی سے اس کی رکنیت معطل کی جائے۔ اقوام متحدہ بھارت کیخلاف سفارتی و اقتصادی فضائی پابندیاں عائد کرے۔ پروفیسر لیاقت علی خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر سایہ ایک کشمیر فان ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ برطانیہ میں کشمیری جماعتیں اور پاکستان وزارت خاجہ کے باہمی اجلاس کے دوران مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پیش رفت اور کشمیر کے زمینی حالات کو بوقت ضرورت زیر بحث لایا جاتا رہے۔ اس موقع پر برانچ کے صدر سید جاوید احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک اور حریت کانفرنس کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں آزاد کشمیر کے جھنڈے کے ساتھ پوری ریاست میں اقوام متحدہ کے جنھڈے بھی سرکاری عمارتوں اور عوام میں تقسیم کئے جائیں تاکہ بھارت کے حکمرانوں پر یہ واضح ہو سکے یہ ریاست اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت متنازع ریاست اور اس پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سےبھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاست کے تمام سرکاری دفاتر اور ڈی سی آفس پر اقوام متحدہ کے جھنڈے لگانے کے احکامات جاری کرے۔ اس موقع پر برانچ کے سینئر نائب صدر سعید احمد چوہدری، برانچ کے نائب صدر چوہدری محمد رفیق، چوہدری منیر، راجہ صدیق اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین