• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی و اسلام آباد میں منچلوں کو قابو کرنے کیلئے کارروائیاں

Action Has Been In Place Against Naughty Boys In Karachi And Islamabad

کراچی میں پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے والے20 منچلے گرفتار ، اسلام آباد میں ون ویلنگ کرنے والوں کی شامت آگئی، 200 موٹرسائیکلیں تھانوں میں بند، مالکان پر جرمانے عائدکئے گئے۔

سندھ حکومت نےکراچی میں سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کررکھی ہےتاکہ عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔

صوبائی حکومت کے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے پر آج 20نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرکے 200 سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کردیںاوربھاری جرمانے عائدکئے گئے۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہاہے کہ ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا،انہوں نے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روکیں، ٹریفک پولیس اس خطرناک کھیل کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔

ٹریفک پولیس نے اس سلسلہ میں ضلع بھر میں 20 سے زائد ناکے لگائے ہیں، جو عید کے تیسرے روز تک اپنی کارروائی جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین