• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ دنگل‘بیرون ملک2000کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ مسٹر پرفیکٹ کی بلاک بسٹر فلم ’ دنگل‘ نے ایک اورنیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلم دنگل بیرون ملک2000کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔غیر ملکی جریدے فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق 53ویں دن 2.5کروڑ کی چینی باکس پر کمائی کے بعدیہ فلم ہندوستان کی وہ پہلی فلم بن گئی جس نے بین الاقوامی سطح پر 2000کروڑکی کمائی کی ہے۔دنگل کے نام ہونیوالے دوسرے اعزازات میں ہے کہ ’ دنگل‘پانچویں سب سے زیادہ کمائی والی غیرانگریزی فلم بن گئی ہے اور2017کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اسپورٹس فلم کا بھی مقام حاصل کیا۔قبل ازیں عامر خان کی مذکورہ فلم چینی باکس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ 16ویں غیر بولی وڈ فلم رہی ہے۔

تازہ ترین