• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، پیر عرفان شاہ

کوونٹری( وقار ملک) دہشت گردوں کے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں برطانیہ ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے ان خیالات کااظہار کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے سماجی مذہبی شخصیت حاجی محمد سرورکی روح  کےلئے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ ایک بڑی تقریب میں کیا۔ اس موقع پر پیر عرفان شاہ نے کہا کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں برطانیہ ہمارا ملک ہے اس کی حفاظت ترقی ہمارا فرض ہے دہشت گردوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ حاجی محمد سرور کی ساری زندگی اسلام ودین وانسانیت کی خدمت میں گزری۔حافظ امیر، چوہدری اللہ دتہ نے نعت رسول مقبول پیش کی،حافظ محمد جیب نے کہا کہ والدین کی خدمت جس طرح حاجی سرور نے کی وہ ایک مثال ہے ۔ عثمان قریشی نے کہا کہ والدین کا کوئینعم البدل نہیں خدا کی خوشنودی کے حصول کے لئے والدین کی خدمت کرنا فرض اولین ہے، بیرسٹر محمد شبیر نے کہا کہ میرے والد حاجی سرور نے ہمیشہ دین اور انسانیت کی تعلیم دی ۔ تقریب میں شریک حاجی مبارک کیانی ، شہزاد کیانی، اصغرنمل، حاجی لیاقت ، چوہدری جاوید، چوہدری غلام حسین، محمد امین نے کہا کہ ہمیں حاجی سرور جیسی شخصیات کے مشن کو جاری کرنے کی جدوجہد کرنا ہوگی۔ مفتی محمد یوسف نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل خطہ میں امن پیدا کرسکتا ہے۔ ہم امن کے خواہاں ہیں پاکستان کو لاتعداد چیلنجزمیں جس سے نمٹنے کے لئے ہمیں متحد ختم ہونا ہوگا۔

تازہ ترین