• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ : پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کی احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) پارا چنار اور کوئٹہ دھماکوں کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق پارا چنار اور کوئٹہ میں بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام حسینی مسجد سے سید اسد اللہ شاہ کاظمی، سید عبدالحسین شاہ، حفیظ شاہ و دیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد اور مذمتی نعرے درج تھے۔ ریلی شاہی بازار سے ہوتے ہوئے بذریعہ قومی شاہراہ پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی جہاں مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے،  پارا چنار مسلسل دہشتگردی کی زد میں ہے دہشتگرد با آسانی معصوم عوام کو ہدف بنا رہے ہیں، کوئٹہ اور پارا چنار بم دھماکوں میں تاحال 64 سے زائد شہری شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کے خلاف عملی کارروائی کو یقینی بنائیں اور درندہ صفت ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے، جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کو 50- 50 لاکھ معاوضہ جبکہ زخمیوں کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ پارا چنار کے تحفظ کے لیے قائم مقامی رضاکار فورس کو بحال کیا جائے۔

تازہ ترین