• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں طلبی ٹوئیٹر میں ٹرینڈ بن گئی

اسلام آباد (نور آفتاب) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی 5جولائی کو جے آئی ٹی میں طلبی کے بعد پاکستان مسلم لیگ کے حامیوں نے ہزاروں کی تعداد میں ٹوئیٹر اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ لوگوں نے مریم نواز شریف کی حمایت کرتے ہوئے ’’مریم نواز میری آواز‘‘ کے عنوان سے پیغامات ارسال کیے اور یہ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، زیادہ تر کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بھی ان کے ساتھ تھے اور اب بھی ان کے حامی ہیں۔

تازہ ترین