آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین اور شرکائے دھرنا کے نمائندوں سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی برابر ہے چاہے وہ غیر مسلم ہی ہو۔
آرمی چیف نے کمانڈنٹ ایف سی پارا چنار کو ہٹانے، دہشت گردوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے سمیت سیکیورٹی سے متعلق مطالبات منظور کر لیے۔
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پارا چنار پاکستان کا حصہ ہے جس کا ایک ایک انچ اور ایک ایک فرد اہم ہے، ہر پاکستانی برابر ہے چاہے غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں، ہمیں متحد رہنے کی ضرورت ہے، ایسے خطرات سے نمٹنے کے لیے ثابت قدم، تیار اور چوکس رہنا ہوگا ۔
آرمی چیف کا یہ بھی کہنا ہےکہ پارا چنار پاکستان کاحصہ ہے،پارا چنار کے لوگو!، آپ لوگ ہماری طاقت ہیں، میرےلیے پاکستان کا ہربندہ اہم ہے، وہ مسلم ہو یا غیرمسلم ،ہم ایک قوم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف غیر روایتی ہے، اسی لیے خطرناک ہے، یہ جنگ جیتیں گے،حالیہ واقعات میں غیرملکی ہاتھ کےملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں،جن کے مقامی سہولت کاروں کو پکڑلیا ہے، ان کا فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلے گا۔
آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یقین کیجیے مجھے بہت دکھ ہے کہ کسی کا بھائی بیٹا چلا گیا، میرے لیے ہر پاکستانی اہم ہے، بےشک وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے پارا چنار کے عوام سے کہا کہ آپ ہماری طاقت ہیں اور ہم یہ جنگ جیت نہیں سکتے جب تک آپ کاپورا تعاون حاصل نہیں ہو۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہجوم پر ایف سی کی فائرنگ کے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے، ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، ایف سی کمانڈنٹ کا پہلے ہی تبادلہ کیاجاچکا، فائرنگ سے چار شہداء کو الگ سے ایف سی کی طرف سے معاوضہ ملے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح پارا چنار متاثرین کیلئے بھی معاوضے کا اعلان کیا ہے، فرقہ واریت سے فائدہ اٹھانے کے ایجنڈے کے خطرے سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
میرے لیے پاکستان کا ہرفرد چاہے وہ غیرمسلم ہی کیوں نہ ہواہم ہے، تفرقہ ڈالنےوالوں کوایک طرف کر دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کا تقویت پکڑنا قابل تشویش ہے، پاک افغان سرحد کو مؤثر طورپرسیل کرنے کے لیے آہنی باڑ لگانے کا کام پہلے سے جاری ہے، پہلے مرحلے میں فاٹا کے حساس مقامات پر باڑ لگائی جارہی ہے، ایف سی بھی بڑھارہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہورا ور اسلام آباد کی طرح پارا چنار کو بھی سیف سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
آرمی چیف نے بتایا کہ آرمی پبلک اسکول پارا چنار کا نام میجر گلفام شہید رکھ دیا ہے، اسکول کو جلد کیڈٹ کالج کا درجہ دےدیا جائے گا، یہاں کے اسپتال کو اپ گریڈ کریں گے، ٹراما سینٹر بھی بنے گا،مسلح افواج قومی سالمیت کی علامت ہیں۔