ڈڈیال(نمائندہ جنگ)دریائے جہلم سے 18سالہ لڑکے اور 20سالہ لڑکی کی لاشیں برآمد، لڑکے کی لاش کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 20سالہ لڑکی کی لاش کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی،اماتناًسپرد خاک کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق 18سالہ اسد مشتاق کی لاش دھان کے مقام پر دریا ئے جہلم سے برآمد ہو ئی جس کی شناخت اس کے حقیقی بھائی محمد اشتیاق ساکن مظفر آباد نے کی۔اشتیاق کے مطابق 17جون کوحادثے کا شکار ہو گیا تھا اور ہم نے بہت ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن لاش نہیں ملی۔ ایک اور لاش ؒرکی کی بھی ملی ہے لاش کی عمر تقربیاً20سال ہے، قد تقر بیاًساڑھے پانچ فٹ ہے۔سماجی رہنما مظہراقبال نے بتایا کہ شناخت نہ ہونے پر لاش کو اماتناًدفنا دیا گیا۔