کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد عرفان انگلینڈ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ان کی ہونے والی اہلیہ عائشہ شفیق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی تعلیم مکمل کررہی ہیں، عرفان کی قیادت میں پاکستان نے2016 کے سائوتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا،نکاح کی رسم کے موقع پر دلہا نے سیاہ رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ دلہن گلابی رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں ۔محمد عرفان کا کہنا ہے وہ شادی کی دیگر رسومات رواں سال کے آخر میں پاکستان آکر ادا کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ دوست احباب اور رشتہ دار وں کو مدعوکر سکیں۔