• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سےجدیدکنٹینر یارڈ بنایاجائے گا، سعدرفیق

لاہور (اے پی پی )وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سی پیک کے تقاضوں کے تحت ریلوے انفرااسٹرکچر کی جدت اور اسے وسعت دینے کاوقت آ گیا ہے ، جنرل ا سٹور،ہجرت کالونی کراچی کے اندرریلوے کی 26ایکٹرزمین پرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت جدید کنٹینر یارڈبنایا جائے گا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سی پیک کو مدِنظر رکھتے ہوئے اورپاکستان ریلویز کی بڑھتی صلاحیتوں سے مکمل مستفیدہونے کے لیے کنٹینرٹرمینل بنانااور اپنے یارڈز کو بہترکرنا ضروری ہے ،یہ کنٹینریارڈکراچی سٹی اسٹیشن کے ذریعے پورٹ ایریا سے جڑاہوا ہے اس کے بننے سے کنٹینرزکی آمدورفت میں آسانی ہوگی جبکہ پریم نگر میں بھی اس طرز پر کامیابی سے ڈرائی پورٹ کا منصوبہ مکمل کیاگیاہے۔وزیر ریلویز نے ایم ڈی ریڈیمکوزبیرشفیع غوری کوہدایات جاری کیں کہ پیپری مارشل یارڈ کے لیے بھی کسی ایکسپرٹ فرم سے ماسٹرپلان تیارکروایاجائے اورریلوے کی 800سے 1000 ایکٹرقابلِ استعمال زمین کو آنے والے وقت کی ضروریات ذہن میں رکھ کر ڈیولپ کیاجائے، انہوں نے کہا کہ اس مقام پر عوام کے لیے فوڈ کورٹ کے قیام کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولتوں کی فراہمی کو بھی ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جائے۔ پیپری مارشل یارڈنیشنل ہائی وے اور ریل رابطے کے ذریعے پورٹ قاسم سے جڑاہواہے جہاں کنٹینرٹرمینل بناکرمستقل کی ضروریات کے پیشِ نظرایک سٹیٹ آف آرٹ یارڈتشکیل دیاجائے گا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرریلویز محمدجاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبرفنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجرانفرااسٹرکچرہمایوں رشید، ایم ڈی ریڈیمکو زبیرشفیع غوری، ڈائریکٹرپراپرٹی اینڈ لینڈ ارشد سلام خٹک اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین