کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ہاکی ٹیم ان دنوں تاریخ کی بدترین کارکردگی دکھارہی ہے ماضی میں عالمی ہاکی پر راج کرنے والی پاکستانی ٹیم کا شمار دنیا کی صف اول کی ٹیموں میں نہیں ہوتا ہے۔لیکن ایسے میں پاکستانی کھلاڑی دنیا کی دیگر ٹیموں میں جگہ بنارہے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان غضنفر علی انگلینڈ ہاکی ٹیم کے لیئے منتخب ہوگئے ہیں۔ غضنفر علی کا انتخاب 35 برس سے زائد العمر کھلاڑیوں کی انگلینڈ ٹیم میں ہوا ہے۔ غضنفر علی اگلےسال بارسلونا میں ہونے والے ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ غضنفر علی دو ورلڈ کپ ، ایک اولمپک اور ایک چیمپپئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکےہیں۔ سابق ہاکی اسٹار غضنفر کا کہنا ہے کہ میں پہلا پاکستانی ہوں جس کا غیر ملکی ٹیم کے لیے انتخاب ہوا ۔ یہ میرے اور پاکستان کے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔میری کوشش ہو گی کہ میں انگلینڈ کی توقعات پر بھی پورا اتروں ۔مجھ سے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں انہیں پورا کروں۔