فیصل آباد (سٹاف رپورٹر )ڈویژنل کبڈی ایسوی ایشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا آل پنجاب انٹرکلب کبڈی ٹورنامنٹ 372گ ب سلونی جھال عرس پیر سید سلطان کافائنل بندیشہ کبڈی کلب اورتجمل باجوہ میموریل کبڈی کلب کے درمیان 26،26پوائنٹس سے برابررہا پہلے ہاف میں بندیشہ کلب کو 12کے مقابلہ میں17پوائنٹ سے 5پوائنٹ کی برتری حاصل تھی لیکن دوسرے ہاف میں تجمل باجوہ کلب کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے مقررہ وقت ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کا سکور برابر ہوگیا ۔