• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل پاناما جےآئی ٹی سے نہیں،احسن اقبال

Future Of Pakistan Is Not Panama Jit Ahsan Iqbal

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل پاناما اور جے آئی ٹی سے نہیں، نوجوانوں سے بنے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ترقی کا ہدف مقرر کیا تو کچھ لوگوں نے کہا یہ خواب بیچتے ہیں، کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں ملک میں صرف ستیا ناس نظر آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف تین سال میں10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کر رہے ہیں،ہمارا یقین ہے کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو کم ترقی یافتہ اور غریب نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہو ں گے۔

علاوہ ازیں ن لیگی رہنما رانا تنویر کہتےہیں کہ عوام کو جے آئی ٹی سے کوئی دلچسپی نہیں،عوام ترقی وخوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں ۔

 

تازہ ترین