• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں نکاسی آب کا نظام معطل ، ڈپٹی میئر متحرک

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں پری مون سون بارشوں کی وجہ سے شہر میں نکاسی آب کا نظام معطل ہونے پرعوامی شکایات پرڈپٹی میئر سرگودھا کارپوریشن محمد بلال خان نے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیتے ہوئے مین ڈسپوزل اور عید گاہ ڈسپوزل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈسپوزل کی موٹریں خرابی کی وجہ سے بند پڑی ہیں، اس صورت حال پر انہوں نے سخت ہدایات جاری کیں اور بندموٹروں کو چالو کروا کر نکاسی آب کا نظام بحال کروا دیاجس کی وجہ سے شہر کے وہ علاقے جو بارشی پانی میں ڈوبے ہوئے تھے ان میں نکاسی کا نظام بہتر ہوجانے پر اہل علاقہ نے سکون کا سانس لیتے ہوئے مسائل کے خاتمہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل اور پریشانی کی صورت میں ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے، دریں اثناء ڈپٹی میئر سرگودھا کارپوریشن محمد بلال خان یو سی 155/16کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے علاقہ کے عوام سے درپیش مسائل دریافت کئے ۔
تازہ ترین