• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بمقابلہ پنجاب ،کیا ٹوٹیں گے باکس آفس پر ماضی کے ریکارڈ ؟

The Punjab Nahi Jaungi Trailer What Worked And What Didnt

 ’کراچی بمقابلہ پنجاب ‘۔۔۔ارے بھئی حیران نہ ہوں۔۔ نہ ہی یہ مقابلہ پی ایس ایل کا ہے اورنہ ہی دو شہروں کا۔

اس کے برعکس یہ مقابلہ ہے دو الگ الگ شہروں کے رہائشی لڑکے اورلڑکی کے درمیان پیدا ہونے والی محبت کے بعد سامنے آنے والی مشکلات کا ۔

جی ہاں ،ڈائریکٹر ندیم بیگ کی فلم’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے حالیہ ٹریلر کے مطابق مرکزی کردار ادا کرنے والی ایکٹر مہوش حیات یہ کہتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کہ آزماکر دیکھ لو پنجاب اب کبھی نہیں جاؤنگی۔

دوسری جانب مہوش حیات کے مد مقابل کردار ادا کرنےوالے پاکستانی خوبرو اداکار ہمایوں سعید ہیں جو کراچی کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہیں اور کسی حال بازی ہارنے والوں میں سے نہیں دکھائی دیتے ۔

کامیڈی سے بھرپور فلم کی کہانی پنجاب کی ثقافت اور ماحول کی عکاسی کرتے ہوئے تحریر کی گئی ہے جس میں ہمایوں سعید کراچی کی لڑکی کی محبت میں گرفتار دکھائی دیں گے جبکہ پہلے ٹریلر کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ مہوش حیات پہلے سے ہی کسی کی محبت میں ہیں جبکہ فلم میں تیسرا کردار پاکستانی مقبول اداکارہ عروہ حسین کا بھی ہے جو فلم کی کہانی کو لو ٹرائی اینگل کےطور پر پیش کرے گا ۔

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کے رائٹرخلیل الرحمٰن قمر ہیں جبکہ فلم پروڈیوسر کے فرائض ہمایوں سعید نے انجام دئیے ہیں ۔

فلم عیدالضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

فلم کی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت اور پسندیدگی سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ اس عید پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلموں میں کڑا مقابلہ ہوگا جو سال کے آخر تک باکس آفس کو کامیاب اور شاندار فلموں کا تحفہ دے

تازہ ترین