سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تین کم سن بہنوں کی ہلاکت کے سلسلہ میں سوتیلی والدہ اور حقیقی باپ کو حراست میں لے لیا گیا۔ رمضان المبار ک کے دوران تقربیا 21روز بوہڑی محلہ کے ادریم خان کی تین بیٹیوں 7سالہ آیت خان،5سالہ آمنہ خان اور3سالہ زویا خان چاٹ،سموسے کھانے سےطبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔ پولیس نے چاٹ اور سویٹ شاپ کے دو افراد کو گرفتار کر کے فروٹ چاٹ اور سویٹ کی دکانیں سیل کردی تھیں۔ گذشتہ روز اس کیس نے اس وقت نیارخ اختیار کرلیا جب پولیس نے تین کمسن بہنوں کے والدین کو حراست میں لے لیا۔ رابطہ پر تفتیشی حمید نے بتایا کہ بچیوں کے والدین سے آفیسر تحقیق کررہے ہیں، تھانہ نیکاپورہ کے اہلکار جاوید نے بتایا کہ انہیں بچیوں کے والدین کو حراست میں لئے جانے کے بارے میں علم نہیں۔واضح رہے کہ اردیم خان نے پہلی بیوی کی وفات کے بعد اپنی سالی سے دوسری شادی کی تھی۔