• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ،13اسپتالوں کیلئے مختص 57کروڑ روپے جاری نہ ہوسکے

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے اسپتالوں کے 57کروڑ روپے کے فنڈز بروقت جاری نہ ہوسکے۔ سول اسپتال مکلی اور چار تعلقہ اسپتالوں سمیت ٹھٹھہ اور سجاول کے 13سرکاری اسپتالوں کے منتظم ادارے مرف کے ریجنل کوآرڈینیٹر آدم ملک اور پروجیکٹ منیجر ڈاکٹر خرم شہزاد نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے ٹھٹھہ اور سجاول کے اسپتالوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے مختص 57کروڑ روپے کے فنڈز بروقت جاری نہ ہونے کے باعث جون میں لیپس ہوگئے ہیں، مذکورہ فنڈز کے اجراء کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے وزارت خزانہ کو خط بھی ارسال کیا گیا تھا تاہم محکمہ خزانہ نے رقم جاری نہیں کی جس کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم اس کے باوجود مرف اپنے زیر انتظام اسپتالوں کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور تاحال دونوں اضلاع کے اسپتالوں میں 39ماہر ڈاکٹرز، 25جنرل فزیشنز، 128 نیم طبی عملہ اور 123صفائی کا عملہ بھرتی کیا گیا ہے تاہم بجٹ جاری نہ ہونے کے باعث مزید بھرتیاں روک دی گئی ہیں جبکہ گھوسٹ عملے کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، سول اسپتال مکلی کے او پی ڈی میں مریضوں کی ماہانہ تعداد35ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ دونوں اضلاع کے تمام اسپتالوں میں مریضوں کی ماہانہ تعداد 80 ہزار ہوگئی ہے۔

تازہ ترین