• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام اور ناران کو مزید پرکشش بنانے کے لیے ایک ارب 80 کروڑ فنڈز کی منظوری

پشاور (وقائع نگار )صوبائی حکومت نے نتھیاگلی کی طرز پر کالام اور ناران کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش اور سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنانے کیلئے ایک ارب 80کروڑ سے زائد خطیر فنڈ ز کی منظوری دیدی ہے ان منصوبوں پر کام شروع کردیاگیا ہے ان میں کالام کے منصوبوں پر ایک ارب 26کروڑ 30لاکھ جبکہ ناران کے منصوبوں 54 کروڑ خرچ ہوں گے کالام میں بیو ٹی فیکیشن پر اجیکٹ، اندرون سڑ کو ں کی بحالی اور کشادگی کے علا و ہ ٗمختلف مقامات پر ریسٹ ایریاز ٗ بچوں کےپا ر کس ٗفوڈ سٹریٹ فلاور مارکیٹ ٗریسٹ ایریاز اور تفر یحی مقا ما ت کی تز ئین و آر ا ئش کے بیشتر منصو بوں پر کام تیزی سے جاری ہے بحرین سے مہوڈھنڈ تک چھ ریسٹ ایریاز قائم کئے جارہے ہیں ان ریسٹ ایریاز میں سیاحوں کیلئے مسجد ٗآرام کی سہولت ٗواش رومز اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی تاہم ان میں زیادہ تر میٹریل مقامی استعمال ہوگا جس میں مقامی پتھر شامل ہوگا اسی طرح ناران میں بھی چھ ریسٹ ایریاز قائم کئے جارہے ہیں جو کہ کاغان سے بٹہ کنڈی تک ہوں گے اسکے ساتھ ناران بازار کی خوبصورتی ٗاندرون سڑکوں کی کشادگی و بحالی ٗفوڈ سٹریٹ ٗفلاور مارکیٹ اور سیاحوں کیلئے پرکشش بنانے کیلئے دیگر سہولیات قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ان علاقوں کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش بناکر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر ہوں محکمہ سیاحت وثقافت کے پراجیکٹ ڈائریکٹر توصیف خالد نے جنگ کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کالام اور ناران کوسیاحوں کیلئے مزید پرکشش بنانے کیلئے ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ان تمام امور کی نگرانی سیکرٹر ی سیاحت طارق خان کر رہے ہیں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں ماحولیات کے تحفظ کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کالام اور ناران کو سیاحوں کیلئے مزید پرکشش اور سہولیات کی فراہمی کیلئے نئے سیاحتی مقامات پر بھی کا م کیا جارہا ہے کالام میں گھائل نیا سیاحتی مقام ہے اسکو بھی پرکشش بنایا جائیگا اور یہاں پر ریسٹ ایریا قائم کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین