• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، نویں جماعت کے طالبعلم نے کم نمبرز لینے پر خود کشی کرلی

صوابی( نمائندہ جنگ)صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں کم نمبرز لینے پر ایک پرائیویٹ سکول کے نوجوان طالب علم نے زہریلی گو لیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا، بتایا گیا ہے کہ نویں جماعت کے طالب علم محمد آفاق ولد محمد ہارون نے مردان بورڈ کے سالانہ امتحانات میں 550نمبرز میں سے 378نمبرز لئے تھے جس پراسے ان کے والد نے کم نمبرز لینے کی وجہ پوچھی تو اس پر وہ دلبر داشتہ ہو کر گندم میں ملانے والی زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا، یاد رہے کہ ضلع صوابی کے اکثر سرکاری سکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کا حالیہ نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا بعض سرکاری سکولوں کا رزلٹ دس سے پندرہ فی صد تک رہا بعض ایسے سکول بھی ہے جن کا رزلٹ صفر رہا علاقہ رزڑ میں کئی ایسے سرکاری سکولز موجود ہے جن میں سے سارے سکول میں صرف ایک ہی طالب علم مردان بورڈ کے میٹرک نتیجے میں پاس ہوا ہے جبکہ باقی سارے فیل رہے اور جو طلبہ پاس ہوئے ہیں انہوں نے بھی انتہائی کم نمبرز لئے ہیں، حالیہ مردان بورڈ کے میٹرک نتائج میں کوئی بھی سرکاری سکول کا طالب علم ٹاپ بیس میں جگہ نہ بنا سکا۔
تازہ ترین