سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکمال عابد نے چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ کو ریسکیو آفس کے دورہ کے دوران مختلف شعبہ جات و ریسکیو آلات کامعائنہ کروایا۔ انہوں نے ممکنہ فلڈ کے حوالے سے جاری تربیتی کلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہیں مثبت انداز میں تربیت فراہم کر کے معاشرے کا مفید کارکن بنایا جا سکتا ہے۔اوراس سلسلے میں ریسکیو 1122کی کاوشیں کسی تعریف کی محتاج نہیں ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفوظ معاشرہ پروگرام کے تحت ریسکیو1122پہلے ہی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کی تربیت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کونسل سیالکوٹ کے رضاکاران کو بطور ریسکیومحافظ بھی رجسٹر کیا جائے گا۔