راول پنڈی، اسلام آباد ،منڈی بہاءالدین اور مردان میں بارش ہوئی ہے،گوجرانوالہ میں موسلا دھار بارش کے باعث شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔
شہر کے واحد سرکاری اسپتال میں بارش کا پانی داخل ہو گیا، اسپتال میں اکثر مقامات سے چھت ٹپکنے لگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور جمعرات کو پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
جمعے سے اتوار کے دوران کراچی سمیت سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پرموسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اور جمعرات کے روز بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرشدید،موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جمعے سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان کے علاقوں ژوب، سبی، نصیر آباد اور قلات میں بھی کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔