کراچی (نیوز ڈیسک) جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ حدبیہ کیس میں رحمان ملک نے اپنی رپورٹ کی تصدیق کی ، رحمان ملک نے باری النظر میں جے آئی ٹی کی گمر اہ کن جواب دیے، رحمان ملک چالاک ، ذاتی تشیہر پسند، مفروضوں پر بات کرنیوالے متحرک شخص ہیں ، رحمان ملک کی دلچسپی تفتیش میں معاونت کے بجائے سیاسی مقاصد کے لیے زیادہ تھی ، رحمان ملک نے شمر اک کنسنٹنگ کارپوریشن دستاویزات سے متعلق جھوٹ بولا ، رحمان ملک نے سابق چیئر مین نیب کو دستاویزات دینے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ جنر ل امجد سے پوچھا تو انہوں نے رحمان ملک کی بات کی تردید کردی۔