• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تعاون تنظیم کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی دہشتگردی کی مذمت

Oic Condemns Indian Terrorism In Occupied Kashmir

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت سے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کے چوالیسویں اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے جلد حل کے لیے قرار داد پیش کی گئی ۔

قرارداد کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے منسلک نہیں کیا جاسکتا، مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، اس کا جلد حل جنوبی ایشیا میں امن کے لیےانتہائی اہم ہے۔

او آئی سی ممالک نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ختم کرائے جائیں۔

تازہ ترین