• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان والی بال ٹیم ایشین والی بال ایونٹ میں حصہ لے گی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ پاکستان کی 14رکنی والی بال ٹیم 19ویں ایشین مین والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی ،غیر ملکی وپاکستانی کوچز نے کھلاڑیوں کی شاندار تربیت کی ہے جس کی وجہ سے اچھے نتائج کی توقع ہے ، مستقبل میں قومی وال بال ٹیم کو اوپر لیکر جائینگے جبکہ رواں سال کے آخر میں نیشنل والی بال لیگ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں بدھ کو ایرانی کوچ حامد مواحدی اور پاکستانی کوچ مظہر کےساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یعقوب نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں والی بال کا کھیل بلندیوں کی طرف گامزن ہوگا،وال بال کے کھیل میں بہت تبدیلیاں آ چکی ہیں،ایرانی کوچ حامد مواحدی اور پاکستانی کوچز مظہر اور جمیل نے بہت محنت کی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کیا ہے۔دیگر کھیلوں کی طرح والی بال کے کھیل کیلئے بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے،ہم ایران کی طرز پروالی بال لورزکیلئے روزانہ ایک سو روپے کے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 14رکنی والی بال ٹیم 19ویں ایشیئن مین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کریگی جو کہ 24جولائی سے یکم اگست تک انڈونیشیاء کے شہر سورابیا میں کھیلی جائیگی جس میں 16ٹیمیں شرکت کرینگی جن کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،پاکستان گروپ بی میں شامل ہے جس میں ایران ،تائیوان اور عراق کی ٹیمیں شامل ہیں،نصیر قومی ٹیم کی قیادت کریگا۔ ٹیم 16جولائی کو قطر روانہ ہوگی جہاں پہ وہ قطر اور عراق کیساتھ سیریز میں شرکت کریگی اور 20جولائی کو وہ انڈونیشیاء روانہ ہوگی جہاں پہ وہ جاپان یا کسی اور ٹیم کیساتھ پریکٹس میچ میں حصہ لیگی۔ ،پاکستان اپنا پہلا میچ تائیوان سے،دوسرا میچ ایران سے جبکہ تیسرا میچ عراق سے کھیلے گا۔

تازہ ترین