• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں مقامی گاڑیاں کم ہیں، گھوڑے زیادہ۔
کشمیر پوائنٹ جاتے ہوئے جگہ جگہ نظر آتے ہیں،
سفید براق گھوڑے،
ایک قطار بنائے ہوئے۔
مالک کے اشارے کے منتظر۔
کسی نے سر اونچا اٹھایا ہوا،
کسی نے جھکایا ہوا۔
میرے بیٹے حسین نے پوچھا،
’’پاپا! ان گھوڑوں کے گلے میں زنجیر کیوں نہیں ہے؟‘‘
میں نے جواب دیا،
’’بیٹے! کسی گھوڑے کو زنجیر سے نہیں باندھا جا سکتا۔‘‘
حسین نے غور سے گھوڑوں کو دیکھا،
’’پاپا! بعض گھوڑے سست ہیں،
بعض بہت چوکس ہیں۔ ایسا کیوں؟‘‘
میں نے کہا،
’’بیٹے! ان گھوڑوں کے پارٹی بدلنے کا وقت آ رہا ہے۔‘‘

تازہ ترین