• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان کا ر ہائشی قتل ، رشتہ دار خواتین کا نعش روڈ پر رکھ کراحتجاج

مردان(نمائندہ جنگ ) بالا گڑھی سے تعلق رکھنے والے معراج عرف ڈاکٹر کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اس کی نعش یونیورسٹی روڈ پر تالابونہ کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقتول کے رشتہ داروں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی مقتول کی نعش لے کر پریس کلب کے سامنے روڈ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا وہ پولیس کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے انکا موقف تھا کہ معراج کو گزشتہ شب پولیس ان کے گھر واقع بالا گڑھی سے گرفتار کرکے لے گئی تھی اور جمعرات کے روز اس کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی انہوں نے کہا کہ مقتول ماضی میں کارلفٹنگ میں ملوث رہا جس میں انہیں پولیس کی مکمل اشیربادحاصل تھی لیکن گذشتہ چند سالوں سے اس نے دھندہ چھوڑ دیا تھا اور اسلام آباد میں پراپرٹی کا کاروبار کررہا تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ادھر مقامی پولیس کے مطابق تھانہ ہوتی کے علاقے سے قتل شدہ لاش ملی جس کی شناحت بعد میں معراج عر ف ڈاکٹر ساکن بالا گڑھی کی حیثیت سے ہوئی مقتول مشہور کارلفٹر تھا اور مردان پولیس کے علاوہ دیگر اضلاع کی پولیس کو مختلف نوعیت کے 29 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ اس کی ذاتی دشمنی اور عداوتیں بھی تھیں پولیس کیس کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے ۔
تازہ ترین