• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی نےہاتھ جھٹکا تو کسی کا ہاتھ کھینچ کے کسرپوری کرلی۔ اس بار امریکی صدرنے پیرس میں فرانس کے صدر کے سامنے خاتون اول کی کھل کر تعریف کر ڈالی۔

امریکا کا صدر بن کر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت نہ بدلی، عالمی رہنما ہو یا عام آدمی، ہاتھ ملانے کے معاملے میں امریکی صدر سامنے والے کے لئے سوا سیر ہی ثابت ہوتے ہیں شاید ان کی اسی عادت سے گھبرا کر کبھی اپنے ان کا ہاتھ جھٹک دیتے ہیں توکبھی غیر بھی ان کا ہاتھ نظر انداز کر دیتے ہیں ۔

بعض عادتیں اتنی پختہ ہوتی ہیں کہ انہیں چھوڑنا ممکن ہی نہیں ہوتا،کچھ ایسا ہی معاملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ہے۔ اس بار پیرس میں عجائب گھر کے دورے کے دوران فرانس کی 64 سالہ خاتون اول کی ان کے شوہر کے سامنے کھل کر تعریف کر ڈالی اور بولے ’آپ بہت خوبصورت ہیں ‘۔

امریکی صدر نے بریجیٹ کی نہ صرف تعریفوں کے پل باندھے بلکہ ان کا ہاتھ ایسا پکڑا کہ چھوڑنا بھی بھول گئے۔

اس سے پہلے برسلز میں جی سیون کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے فرانسسی صدر کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن پھرٹرمپ کی اس اینٹ کا جواب فرانسیسی صدرنے بھی پتھر سے دیا اور پہلی ون آن ون ملاقات میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ٹرمپ کا ہاتھ ایسا تھاما تھا کہ کئی سیکنڈز تک چھوڑا ہی نہیں تھا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ برسلز میں فرانسیسی صدر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا حساب تو نہیں تھا جو ٹرمپ نے میکرون کے دیس میں چکا دیا۔

تازہ ترین