• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالام ،ڈولی لفٹ رسہ ٹوٹنے سےدریامیں جاگری ،5افراد ڈوب کر جاں بحق

 سوات+مدین(نمائندگان جنگ)سوات کی وادی کالام میں دریائے سوات پر لگی ڈولی لفٹ گرنے سے دوبھائیوں سمیت7افراد ڈوب گئے، 2افراد کو زندہ بچالیاگیاجبکہ5افراد جاں بحق ہوگئے،دو لاشیں ملیں جبکہ تین افرادکی لاشوں کی تلاش جاری ہے،ایس ایچ او کالام فضل ربی کے مطابق ہفتہ کو دوپہر کے وقت کالام کے نواحی علاقہ پالیر میں سات افراد دریائے سوات عبور کرنے کے لئے ڈولی لفٹ میں بیٹھ گئے،کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ڈولی کی رسی ٹوٹنے سے ساتوں افراد دریا میں گر گئے، مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے دریا سے دو افراد امیر سعید ولد حضرت ولی اوراکرام حسین ولد دانش کو زخمی حالت میں نکال دیاہے ، مقامی غوطہ خوروں نے شوکت ولد حیا ت خان اوربخت اعظم ولد تاج محمد کی لاشیں دریا سے نکال دی ہیں جبکہ دیگر تین افرادشیر اعظم ولد محمد اقبال،سید رحمن ولدحاجی ہاتم خان اورامجدعلی ولدتاج محمد خان کی لاشوں کی تلاش جاری ہے ایس ایچ او کالام فضل ربی کے مطابق ڈولی لفٹ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں تھی، علاقہ کے افراد نے اسے2010کے سیلاب میں رابطہ پل تباہ ہونے کے بعد آمدورفت کے لئے اس ڈولی لفٹ لگائی تھی۔

تازہ ترین