• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی قوی نے مجھے چھونے کی کوشش کی‘ خاتون رپورٹر‘ مفتی عبدالقوی کا معاملہ اللہ پر چھوڑنے کا اعلان

ملتان/لند ن (آئی این پی) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹر نے بھی مفتی قوی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مفتی قوی کے پاس قندیل بلوچ پر بات کرنے گئی تو اس نے مجھے چھونے کی کوشش کی‘ میں نے کہا مجھے نماز پڑھنی ہے۔ انہوں نے مجھے میرے نام کا مطلب بتانا شروع کر دیا‘ کیمرے کے سامنے میرے دونوں گالوں سے اپنی انگلیاں مس کیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ وہ اس عمل کی کوئی توجہیہ پیش نہیں کرسکتے۔ دریں اثناء مفتی عبدالقوی نے خاتون رپورٹر کے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے معاملہ اللہ پر چھوڑنے کا اعلان کیا۔ مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ خاتون رپورٹر اس قابل نہیں ہے کہ میں ان کے بے بنیاد الزامات کا جواب دوں۔

تازہ ترین