• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار میں طوفانی بارش، کار حادثے میں بچہ جاں بحق

Car Incident As Torrential Rain Hits Khuzdar With Child Dead

بلوچستان کے ضلع خضدار میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ وڈھ کے مقام پر ایک کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار میں 5افراد سوار تھے جس میں سے ایک بچے کی لاش مل گئی جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

بخالو کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ملانے والا مرکزی پل سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کے بعد درجنوں مسافر گاڑیوں کو پل کے دونوں اطراف روک دیاگیاہے۔

کوئٹہ سے کراچی جانے والے گاڑیوں کو خضدار جبکہ کراچی سے کوئٹہ جانے والی گاڑیوں کو لسبیلہ کے مقام پر روکا گیا ہے۔

ندی نالوں میں تغیانی کی وجہ سے لیویز فورس کے اہلکار اور انتظامیہ بھاری نفری کے ساتھ متاثرہ مقام پر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پل ٹوٹنےکےباعث ایک کار بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس میں 5افراد سوار تھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کار میں سوار ایک بچے کی لاش جائے حادثہ سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر مل گئی ہے جبکہ لاپتہ دیگر 4افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

تازہ ترین